• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کا سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی ریلیف آپریشن جاری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے حالیہ سیلاب نے سینکڑوں خاندانوں کو شدید متاثر کیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔

اسی سلسلے میں عالمی سطح پر سرگرم بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ (BWT) کی ہنگامی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہیں اور میدان عمل میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

ادھر اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں سے امدادی سامان پاک فضائیہ کے تعاون سے کئی جہازوں کے ذریعے متاثرہ علاقوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔ یہ سامان زمینی اور فضائی دونوں راستوں سے سیلاب زدگان تک پہنچ رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ نے اعلان کیا ہے کہ ریلیف آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک متاثرہ خاندانوں کی بنیادی ضروریات پوری نہیں ہو جاتیں۔

ٹرسٹ نے عوام سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ دل کھول کر عطیات دیں اور امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اس موقع پر ادارے نے اوورسیز پاکستانیوں سے بھی تعاون کی پرزور اپیل کی ہے تاکہ مشترکہ کاوشوں کے ذریعے متاثرین کو بروقت اور مؤثر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

قومی خبریں سے مزید