• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آخری آواز……

آوازیں اُس کی کل کائنات تھیں۔ دُور بادل گرجتے،

تو وہ فوراً سب کو خبر کر دیتا کہ بارش ہونے والی ہے۔

ڈھول کی آواز سن کر سمجھ جاتا ہے کہ کہیں بارات آئی ہے۔

بیماری نے برسوں قبل اسے چلنے پھرنے سے معذور کر دیا تھا۔

دن میں گھر والے اپنے اپنے کاموں میں لگ جاتے،

اور وہ بستر پر پڑا آوازیں پہچاننے کے کھیل میں مگن ہوجاتا۔اور پھر ایک رات …

ایک پراسرار آواز نے اچانک اسے نیند سے بیدار کر دیا۔

وہ سمجھ گیا کہ خطرہ پوری رفتار سے ان کی سمت بڑھ رہا ہے،

مگر اس سے پہلے کہ وہ گھر والوں کو اُس عفریت کی خبر کر پاتا،

منہ زور سیلابی ریلا …

پورے گاؤں کو صفحہ ہستی سے مٹا چکا تھا۔

تازہ ترین