• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں پر ایک دوسرے کا احترام لازم و ملزوم، وزیر قانون

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اداروں پر ایک دوسرے کا احترام لازم و ملزوم ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ بالادست اور اسے قانون سازی کا حق ہے،عدالت میں زیر سماعت مقدمات پر پارلیمنٹ میں بحث نہیں کرتے۔ پیر کو ایوان بالا میں سینیٹرز سلیم مانڈوی والا، علی ظفر اور کامران مرتضیٰ کی جانب سے کمیٹی امور میں عدالتی حکم امتناعی کے حوالےسے نکات کا جواب دیتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ادارے ایک دوسرے کا احترام کریں اور ایک دوسرے کی حدود میں مداخلت نہ کریں، ہم عدالت میں زیر سماعت مقدمات پر پارلیمنٹ میں بحث نہیں کرتے۔
اہم خبریں سے مزید