• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سندھ طاس معاہدے کو مکمل نئی شکل دینے کا خواہاں

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت سندھ طاس معاہدے کو مکمل طور پر نئی شکل دینا چاہتا ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق موجودہ معاہدہ بھارتی پارلیمینٹ سے منظور نہیں کروایا گیا۔ اور یہی بات مودی کو کھٹک رہی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ معاہدہ آج کی ضروریات کے مطابق کیا جائے جس میں بھارت کو زیادہ فائدہ حاصل ہوسکے۔ بھارتی ٹی وی نے موجودہ معاہدہ سندھ طاس کے بارے میں معاہدہ ہونے کے وقت کی پارلیمینٹ کا ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد ایک رپورٹ تیار کی ہے اور کہا کہ 30 نومبر 1960 کو لوک سبھا نے سندھ طاس معاہدے کو بحث کے لیے اٹھایا۔ یہ بحث بہت مختصر تھی لیکن اس کا ردعمل بہت شدید تھا۔ اس سے جواہر لعل نہرو کی حکومت بھی ایک گہری تقسیم کا شکار ہوگئی۔
اہم خبریں سے مزید