• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سول سروسز اکیڈمی میں ایچ ای سی افسران کی تربیت مکمل

لاہور (آصف محمود بٹ) پاکستان سول سروسز اکیڈمی (CSA) والٹن کیمپس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے افسران کی تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب اور تربیتی افسران (پروبیشنرز) کی لاہور کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں فیلڈ وزٹ کا انعقاد کیا گیا۔ دونوں سرگرمیوں کا مقصد سرکاری افسران اور زیر تربیت سول سرونٹس کو بہتر گورننس، عوامی خدمت اور صحت عامہ کے نظام سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔یہ تربیتی پروگرام اکیڈمی نے نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے منعقد کیا، جس کا عنوان “گورننس میں بہتری: عوامی شعبے کی کارکردگی اور دیانت داری کا فروغ” تھا ۔ ایک ہفتے پر مشتمل تربیت میں افسران کو کیس اسٹڈی، سمیولیشن، فیلڈ ورک اور انٹرایکٹو سیشنز کے ذریعے جدید گورننس کے تقاضوں سے روشناس کرایا گیا۔اختتامی تقریب میں ایچ ای سی کی ڈائریکٹر جنرل (گلوبل انگیجمنٹ ڈویژن) عائشہ اکرام مہمانِ خصوصی تھیں، جبکہ نیشنل مینجمنٹ کالج لاہور کے سابق ڈین نعیم اسلم اور ڈائریکٹر کیپیسٹی بلڈنگ سول سروسز اکیڈمی ڈاکٹر سید شبیر اکبر زیدی نے بھی شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید