• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیوسٹن میں معرکہ حق اور جشن آزادی کا رنگارنگ پروگرام، سفیر پاکستان کی شرکت

ہیوسٹن (رپورٹ:راجہ زاہد اختر خانزادہ) پاکستان کے78ویں یومِ آزادی کے موقع پر اہلیان ہیوسٹن نے ایک شاندار اور تاریخی جشن منایا ، جس میں سیکڑوں پاکستانی و غیر ملکی شہری “پاکستان ایکٹ (آرٹ، کلچر اینڈ ٹیسٹ) فیسٹیول 2025میں شریک ہوئے، جس کا مرکزی عنوان “معرکۂ حق” تھا۔ یہ فیسٹیول پاکستان قونصلیٹ ہیوسٹن، ہیوسٹن-کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن، پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن، قائداعظم فاؤنڈیشن اور دیگر کمیونٹی تنظیموں کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا جس میں رنگا رنگ ثقافتی جھلکیاں اور پاکستانی روایات کی خوبصورت نمائش نے شرکا کو مسحور کر دیا۔ تقریب کے معزز مہمان پاکستان کے امریکہ میں سفیر رضوان سعید شیخ تھے جنہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو ملک کا اصل سفیر قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی اصل طاقت اس کے معاشی استحکام میں ہے، جبکہ معرکۂ حق کی قربانیاں ہمیں یہ یاد دلاتی ہیں کہ ایک خودمختار اور خودکفیل پاکستان ہی ہماری منزل ہے۔
اہم خبریں سے مزید