• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکنوں سے بھرا ہال، نواز شریف کے حق میں نعرے، تالیاں، ٹوکیو میں مریم نواز کے جلسے کی جھلکیاں

ٹوکیو۔ جاپان( عرفان صدیقی) جاپان کے شہر یوکوہاما میں مسلم لیگ (ن) جاپان کے جلسے میں پانچ سو سے زائد افراد کی شرکت ، فائیو اسٹار ہوٹل کا ہال مکمل بھر گیا تھا۔ مریم نواز کی تقریر کے آغاز اور دوران میں نوجوانوں نے مسلسل شیر آیا شیر آیا اور نوازشریف کے حق میں پرجوش نعرے لگائے اور تالیاں بجائیں۔ مریم اورنگزیب نے مریم نواز کو اسٹیج پر خطاب کی دعوت دی۔ مریم نواز کا ن لیگ جاپاُن کے صدر ملک نور اعوان کو ’’نور بھائی‘‘ کہنا، شرکاء کی پرجوش تالیاں اور نعرے بازی۔پرجوش نوجوانوں کے نعروں کو دیکھ کر مریم نواز نے نوجوانوں کو اسٹیج کے قریب بلا لیا۔ نوجوانوں نے مریم نواز اور نواز شریف کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ن لیگ جاپان کے کارکنوں نے “شیر آیا شیر آیا” کے نعرے بلند کیے۔مریم نواز نے ن لیگ اوورسیز کے سابق جنرل سیکرٹری شیخ قیصر کیلئے خصوصی احترام کا اظہار کیا اور ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ جلسہ گاہ کا ن لیگ کے حق میں نعروںسے گونجتا رہا۔مریم نواز نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پارٹی اور ملک کا سرمایہ ہیں۔مریم نواز نے کارکنان پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاپان میں ن لیگ کی مضبوطی پارٹی کی کامیابی کی ضمانت ہے۔مریم نواز شریف کا ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان کے گھر خصوصی دورہ۔ • اہل خانہ کے ساتھ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ گزارا، اہلیہ اور بچوں کی خیریت دریافت کی۔ • ملک نور اعوان کی جماعت کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ • مریم نواز کا کہنا تھا کہ ن لیگ اپنے پرانے اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کو کبھی نہیں بھولتی۔
اہم خبریں سے مزید