• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور معیار زندگی بہتر کرنے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے انسانیت کے عالمی دن پر اپنےپیغام میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور انکے معیار زندگی بہتر کرنے کیلئے پر عزم ہے اور ساتھ ساتھ رضا کار خدمت گاروں کی حفاظت اور حوصلہ افزائی بھی حکومت کے ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان اقوام عالم کے شانہ بشانہ آج کے دن انسانیت، انسانی اقدار، اخلاقیات اور تہذیب و تمدن کے علمبرداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کا عالمی دن اس سال "عالمی جذبہ خیر سگالی اور مقامی کیمونٹی کی افادیت اور مضبوطی" کے عنوان سے منایا جارہا ہے۔پاکستان کے لئے آج کا دن انسانیت کی خدمت اور حفاظت کے جذبہ کے لئے عزم نو اور تجدید عہد کا موقع ہے۔ ہم تہہ دل سے ان تمام رضاکاروں کی عزم وہمت، بہادری اور غیر متزلزل جذبہ کو سلام پیش کرتے ہیں جو مصیبت میں گھیرے لوگوں کو امداد پہنچاتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید