• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں کے دوران متعلقہ ادارے متحرک اور چوکس رہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بارشوں کی پیش گوئی کے بعد ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ محکموں اور اداروں کے درمیان قریبی رابطہ و ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنانے پر زوردیا اور کہا کہ بارشوں کے دوران متعلقہ ادارے متحرک اور چوکس رہیں۔اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد، میونسپل کمشنر کے ایم سی افضل زیدی اور دیگر افسران شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ نے اجلاس میں شہر کے انفرااسٹرکچر کو ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار رکھنے پر زور وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر بلدیات اور میئر کراچی کو ہدایت دی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔
اہم خبریں سے مزید