کراچی (ٹی وی رپورٹ) کوئٹہ سے کالعدم بی ایل اے کے سہولت کار پروفیسر کی گرفتاری پر جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ دنیا میں کونسی سی ریاست ہے جو اپنی سڑکوں پر ملک توڑنے والوں کو تحفظ دیتی ہےجبکہ ہماری سیاسی مخالفین کی تنقید پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں اور ہم خود ان کو جلسہ کرنے کی اجازت دیتے ہیں ،14 اگست کے دن جب پوری قوم آزادی کی خوشیاں منا رہی تھی تو ان دہشت گردوں کا منصوبہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا تھا لیکن بروقت آپریشن سے بڑی تباہی کو روکا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے پروفیسر کو گرفتار کیا۔ یہ میرا دعویٰ نہیں بلکہ انہوں نے خود اعتراف کیا ہے کہ وہ بی ایل اے مجید بریگیڈ کیلئے کام کرتے تھے۔