اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) حج آ رگنا ئزرز ایسو سی ایشن آف پاکستان (ہوپ )نےحج سے محروم رہ جانے والے 26ہزار عازمین کےمعاملہ پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے نام خط لکھا ہے۔ خط میں حج اپریٹز کی جانب سے یقین د ہانی کرائی گئی ہے کہ ہم حج سے محروم عازمین کو رقم واپسی کے لیے تیار ہیں۔حج آپریٹرز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عازمین کی رقم میں کٹوتی نہیں کی جائے گی۔رقم واپسی کے لیے عازمین کو تحریری درخواست دینا ہوگی درخواست کے ہمراہ شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور بینک سلپ کی کاپی فراہم کرنا ہوگی۔