آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: کفیل بالمال اجرت لے سکتا ہے یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ کفالت عقدِ تبرّع ہے، یعنی کفیل بالمال (مال کی ضمانت لینے والا) مکفول عنہ (جس کی طرف سے ضمانت لے) کی طرف سے جو ضمانت لیتا ہے، یہ تبرع اور احسان ہوتا ہے، اس وجہ سے کفیل مکفول عنہ سے ضمانت لینے پر اجرت نہیں لے سکتا۔