آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: میں مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نماز ادا نہیں کر سکی تو کیا اس صورت میں اب دم واجب ہے؟
جواب: مغرب اور عشاء مزدلفہ میں ادا نہ کرسکنے کی وجہ سے سائلہ پر دم واجب نہیں ہے۔ تاہم اگر بغیر عذر کے وقوفِ مزدلفہ رہ گیا ہو، یعنی دسویں ذی الحجہ کی صبح صادق سے لے کر سورج طلوع ہونے تک ایک لمحہ بھی مزدلفہ میں نہ گزار سکی ہو اور کوئی عذر بھی نہ ہو تو ایسی صورت میں سائلہ پر دم واجب ہوگا۔
ملحوظ رہے کہ اگر کوئی عورت کسی عذر (مثلًا: سخت ہجوم و گھبراہٹ) کی وجہ سے وقوفِ مزدلفہ نہ کرسکے تو اس پر دم لازم نہیں ہوتا، جب کہ مرد اگر ہجوم وغیرہ کی وجہ سے وقوفِ مزدلفہ چھوڑ دے تو اس پر دم لازم ہوگا۔ (بدائع الصّنائع، کتاب الحج، ج:2، ص:136و 156، ط: دار الکتب العلمیة)