• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانیہ کی نائب وزیر اعظم اینجلا رینر سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سیاسی، معاشی اور عوامی مفاد کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ پاک برطانیہ تعلقات کو مستقبل میں مزید مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جائے گا۔ 

یہ ملاقات دونوں ممالک کی قیادت کی جانب سے شراکت داری کو فروغ دینے اور باہمی تعاون کو عملی شکل دینے کے عزم کی عکاس قرار دی جا رہی ہے۔ 

اسحاق ڈار نے اس موقع پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار پر بھی روشنی ڈالی اور انہیں سراہا۔ 

مزید برآں اسحاق ڈار نے اینجلا رینر کو دورۂ اسلام آباد کی دعوت بھی دی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید