• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب میں خاندان کے 9 افراد کو کھودینے والے شخص سے شاہد آفریدی کی ملاقات

فوٹو: اسکرین گریب فیس بک شاہد آفریدی
فوٹو: اسکرین گریب فیس بک شاہد آفریدی 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے متاثرین سے ملاقات کی۔

بونیر میں تیز بارش اور سیلابی ریلوں سے 234 افراد جاں بحق ہوئے، 162 گھر مکمل تباہ، 110 کلومیٹر سڑکیں، پل اور دیگر انفرااسٹرکچر شدید متاثر ہوا۔

ضلعی انتظامیہ بونیر کی رپورٹ کے مطابق 55 ہزار 890 ایکڑ زرعی اراضی سیلاب کی نذر ہوئی، 3 ہزار 638 مویشی ہلاک ہوئے۔

شاہد خان آفریدی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے متاثرین سے ملاقات کی اور ان کی داد رسی کی۔

انہوں نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں شاہد آفریدی ایک بزرگ شہری سے ملتے نظر آرہے ہیں۔

اپنی ویڈیو کے کیپشن میں سابق کپتان نے لکھا کہ  یہ بندہ پشتو میں کہہ رہا ہے کہ میں 2 منٹ کے لیے اوپر گیا ہوں اور اس 2 منٹ میں سیلاب میرے خاندان کے 9 افراد کو بہا کر لے گیا ہے، اب جو میرے پاس آنسو ہیں وہ بھی خشک ہو چکے ہیں، اب صرف یہ خواہش ہے کہ ان کی لاشیں مل جائیں تاکہ مجھے سکون مل جائے۔

قومی خبریں سے مزید