ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ مسلح افراد دروازے توڑ کر شاہ ریز کو بیڈ روم سے اغواء کر کے لے گئے۔
پی ٹی آئی ترجمان نے الزام عائد کیا کہ شاہ ریز خان کے دو بچوں کے سامنے کمرے میں گھس کر تشدد کیا گیا، گزشتہ روز شاہ ریز خان کو اہلیہ کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ سے غیر قانونی آف لوڈ کیا گیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کا مزید کہنا ہے کہ شاہ ریز خان کا کسی سیاسی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں، چیف جسٹس سے فوری نوٹس لینے اور شاہ ریز خان کو بازیاب کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔