ہمارے ظرف سے بڑھ کر ہے معبود!
یہ بخشش، یہ عطائے آسمانی
نہ تھا پینے کا پانی بھی مگر اب
جہاں دیکھو، وہاں پانی ہی پانی
کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع الآمنہ پلازہ میں پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا۔
امریکا نے غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کو ویزے جاری کرنا بند کردیئے۔
پولیس نے گودام کے مالکان کو شامل تفتیش کرلیا، وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں ایسے گوداموں کی اجازت نہیں، ذمے داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت نازک ہے، دھماکے سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اپیل کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بیٹوں پر عائد 2 سال کی کاروباری پابندیاں بھی معطل کردی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے مکمل تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ 4 سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کردیا گیا، جزوی متاثرہ گھروں کا معاوضہ ایک سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے کردیا گیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارشوں سے متاثر افراد کی فوری امداد کیلئے سندھ حکومت ٹھوس اقدامات کرے اور وفاق بھی ہر ممکن سہولت دے۔
لاہور پولیس نے علیمہ خان کے بیٹے شاہریز کو گرفتار کرنے کی تصدیق کردی۔
کراچی میں اہم انڈر پاسز اور سڑکوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کردی گئی، ڈرگ روڈ انڈر پاس پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کے لئے بند ہے۔
بارش سے اسٹاف کی کمی کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر امیگریشن کے لیے مسافروں کی قطاریں لگ گئیں۔
قبرص میں ایک 64 سالہ شخص نے اپنے سر پر 511 گلاس 15 سیکنڈ کے لیے توازن میں رکھ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ دوبارہ حاصل کر لیا۔
پی پی شہید بھٹو کے رہنما ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل سے آگاہ ہونے کے لیے بسوں اور ریل گاڑیوں میں سفر کیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
ایک نئی تحقیق کے مطابق بلڈ پریشر (بلند فشار خون) پر سخت کنٹرول نہ صرف مریضوں کے لیے مفید ہے بلکہ یہ صحت کی دیکھ بھال کے لیے اٹھنے والے اخراجات کو قابو رکھنے میں بھی موثر ہوتا ہے۔
بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ کیرتی سنن نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں آئوٹ سائیڈرز کے لیے کچھ بھی آسان نہیں، یہاں فری لنچ نہیں ملتے۔
برطانوی ہوم آفس کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق لیبر پارٹی کے اقتدار کے پہلے سال کے اختتام پر 32 ہزار 59 پناہ گزین عارضی طور پر ہوٹلوں میں رہائش پزیر تھے، یہ تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔