کولمبیا کے علاقے کالی میں ایئربیس پر کار بم دھماکے اور ڈرونز سے حملوں میں 8 افراد ہلاک اور 36 زخمی کردیے گئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور کا ہدف ملٹری ایوی ایشن اسکول تھا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتیں بھی لرز اٹھیں اور لوگوں نے قریبی عمارتیں بھی خالی کردیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت نازک ہے، دھماکے سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی جبکہ حملہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب امدادی کارکن فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔