• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کی غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے فوری مذاکرات کی ہدایت

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ 

تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو نے غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ 

اسرائیلی وزیراعظم کے مطابق اسرائیل کے لیے قابل قبول شرائط پر جنگ کے خاتمے سے متعلق بات چیت کی ہدایت بھی کی ہے۔ 

اسرائیلی وزیراعظم نے اسرائیلی فوج کے غزہ ڈویژن کے دورے میں غزہ شہر پر قبضے اور حماس کو شکست دینے کے منصوبے کی منظوری دی۔ تین روز پہلےحماس غزہ جنگ بندی کی نئی تجاویز کی منظوری دے چکی ہے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی وزیراعظم دفتر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وفد قطر یا مصر بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید