• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کے الزام میں 11 افراد گرفتار‘ شراب اور ہیروئن برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 11افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم نثار علی سے 15لیٹر شراب دولت گیٹ پولیس نے ملزم عمیر سے 1000گرام ہیروئن کوتوالی پولیس نے ملزم نوید سے 10لیٹر ملزم ارباز سے 5لیٹر ملزم عاصم سے 5لیٹر شراب کینٹ پولیس نے ملزم یونس سے شراب ملزم رفیق سے 10لیٹر شراب چہلیک پولیس نے ملزم ارسلان سے 18گرام آئس مظفر آباد پولیس نے ملزم بلال سے 570لیٹر شراب قطب پور پولیس نے ملزم تنویر سے 15لیٹر شراب اورشاہ شمس پولیس نے ملزم عارف سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی ۔نہری پانی چوری کرکے ناجائز آبپاشی کرنے اور سرکاری موگہ توڑ کر املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔خاتون کی نازیبا وڈیو بناکر مبینہ بلیک میل کرنے کی اطلاع پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 9افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔خاتون کو اغوا کرنے کے الزام میں پولیس نے عورت سمیت دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔سیتل ماڑی پولیس نے شہری سے نوسربازی کرتے ہوئے مبینہ لاکھوں کی رقم لیکر فرارہونے کی اطلاع پر تفتیش شروع کردی ۔پولیس نے ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے کے الزام میں ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔کار سرکار میں مداخلت کرنے اور حملہ آور ہوکر محکمہ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پولیس نے 10نامزد 50نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید