ملتان(سٹاف رپورٹر )ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن بشارت نبی نے لوگوں کے مسائل نہایت ہمدردی سے سنے اور عوامی شکایات کی درخواستوں پر فوری حل کرنے کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے ۔ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے کہاکھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ‘بدعنوانی کے خلاف مؤثر اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔