ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان کی معروف قابلتجدید توانائی کی کمپنی آئی ٹیل انرجی ایکسپو سینٹر نے کراچی میں منعقدہ تین روزہ سولرپاکستان ایکسپو کے 20ویں ایڈیشن میں اپنی جدید مصنوعات کی نمائش کی جنمیں نیکسٹ جنریشن IP66 سیریز اور کراچی میں نیا جدید سہولتوںسے آراستہ ایکسپیریئنس سینٹر شامل ہے، نمائش میں آئی ٹیل انرجی نے اپنی نئیIP66 سیریز انڈسٹری لیڈنگ پروٹیکشن کیساتھ 6.6کلو واٹ کا انورٹر (IP66 پروٹیکشن ریٹنگ) اور 16 کلو واٹ آور لیتھیم بیٹری (IP65 ریٹڈ)5 سالہ ریپلیسمنٹ وارنٹی کے ساتھ متعارف کروایا،نمی، گرد و غبار اور سخت ماحول کیلئے موزوں یہ مصنوعات رہائشی، کمرشل اور صنعتی شعبوں کے لیے دستیاب ہیں۔