ملتان(سٹاف رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز ملتان احمد زنیر چیمہ کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ چہلیک انصر عباس نے خرم عرف خرمی گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تین عدد موٹر سائیکلز اور 35ہزار نقدی برآمد کی، مقدمہ کے مدعیان کو ایس ایس پی آپریشن ملتان اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے مال مسروقہ تقسیم کیا جس میں تین عدد موٹر سائیکلز اور 35 ہزار نقدی شامل تھی ۔