ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن،ال گورنمنٹ گرینڈ الائنس‘ ایپکا، اگیگا کے زیر اہتمام ملتان ارٹس کونسل سے کمشنر ہاؤس تک چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈویژنل صدر خالد جاوید سنگھیڑا، جنرل سیکریٹری اگیگا میڈم فیضہ رعنا نے کی جبکہ ریلی میں مختلف محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے نمائندگان وسیم اختر کمبوہ‘ چوہدری نثار کمبوہ‘ عبدالستار خان‘ رانا لیاقت علی‘ محمد بشیر وڑائچ، ضیاء اللہ خان نیازی‘ محمد شفیق گجر‘ پروفیسر محبوب عارف‘ رانا انوار الحق‘ شمیم ظفر وڑائچ، ایم احمد‘ میاں عبدالمجید عباسی‘ غلام قاسم بھٹہ نے کی۔