ملتان (سٹاف رپورٹر) چلڈرن ہسپتال و انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ملتان میں پری سمپوزیم ورکشاپ کا آغاز ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کی زیر قیادت کیا گیا، ورکشاپ جن میں نشتر ہسپتال ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے ڈاکٹرز شامل تھے کو اختتام پر سرٹیفکیٹس دیے گئے،ورکشاپ میں بڑی تعداد میں ڈاکٹرز شریک ہوئے جن میں نشتر ہسپتال ملتان کے ڈاکٹر نصرار بزدار‘ ڈاکٹر عرفان شیخ، ڈاکٹر حماد سمیت دیگر شامل تھے۔