• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی‘ چوری کی 31 وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں روپے اورقیمتی سامان لوٹ لیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 31مقدمات درج کرلیے۔ تھانہ بستی ملوک کے علاقے سیل مین محمد ناصر سے کار سوار نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پرسگریٹ کے ڈنڈے ڈیوائس و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ گلگشت کے علاقے فیاض سے مسلح ملزمان نے موبائل چھین لیا تھانہ بی زیڈ کے علاقے اصغری بی بی سے موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر موبائل لے گئے تھانہ صدر کے علاقے احسن سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر 80ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ الپہ کے علاقے ولید سے چار مسلح ڈاکو نقدی 39ہزار طلائی انگوٹھی و موبائل لوٹ کر لے گئے تھانہ کینٹ کے علاقے خالد نور اور انیلا اشرف کے موبائلزفونز جھپٹا مارکر ملزمان نے چھین لیئے جبکہ صدر شجاع آباد کے علاقے محمد رمضان کا موبائل صدر جلالپور کے علاقے فیض رسول کا بیل سٹی جلالپور کے علاقے عابد حسین کی موٹر انورٹر کھاد وغیرہ نیوملتان کے علاقے محمد آصف کا سامان مالیت 80ہزار محمد وقاص کا دوتولہ طلائی زیورات و گھریلوں سامان شاہ رکن عالم کے علاقے چودھری یاور چھٹہ کا موبائل آصف جاوید کی نقدی 5ہزار دہلی گیٹ کے علاقے محمد سلیم کا میٹر سوئی گیس اختر علی خان کا موبائل عثمان محمود کا سامان گلگشت کے علاقے خضر کی نقدی و ڈسچارج بک بی زیڈ کے علاقے منظور کا میٹر بجلی ثوبان ، شہناز ، شہزاد کے موبائلزفونز صدر کے علاقے محمد حسین کا گھریلوں سامان الپہ کے علاقے محمد حیات کی بکریاں و موبائلز فونز قادر پورراں کے علاقے معیز الدین کا کارپٹ کینٹ کے علاقے محمد زبیر کی نقدی 40ہزار چہلیک کے علاقے محمد جاوید کا لیپ ٹاپ وغیرہ مظفر آباد کے علاقے نعمان کے دو عد موبائل فونز قطب پور کے علاقے انور مسیح کی نقدی 65ہزار محمد عمران کا موبائل محمد ماجد کی موٹرسائیکل ممتاز آباد عدنان رشید ،مدثر کے موبائلز فونز چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید