• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پا رکس ،گرین بیلٹس کی مناسب دیکھ بھال کیلئے مربوط حکمت عملی بنانے کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے کہا کہ پا رکوں اور گرین بیلٹس کی مناسب دیکھ بھال کیلئے مربوط حکمت عملی بنائی جائے شہر میں موجود پارکوں میں سیکورٹی معاملات کو بہتر بنایا جائے سیکورٹی گارڈ ز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے پُر عزم ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے ہا رٹی کلچر،مارکیٹنگ اور انجنیئرنگ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تمام آفسیران موجود تھے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ آفسران اور ملازمین ایمانداری اور لگن سے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے اقدامات کریں۔
ملتان سے مزید