• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمانت کا مطلب ملزم کی بریت نہیں، حکومت

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ، جنگ رپورٹر ، نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا ت عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ضما نت ملنے کا مطلب ملزم کی بریت نہیں، شادیانے بجانے والوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ضمانت او ربریت میں فرق ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاونڈ کے میگا کرپشن کیس میں ملوث ہیں، شفاف ٹرائل کے بعد 14 سال کی سزا انھیں سنائی جا چکی ہے، نو مئی کے مقدمات کا ٹرائل بھی ابھی جاری ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوے کہا 190 ملین پاونڈکیس ملکی تاریخ کا سب بڑا کرپشن کیس ہے ، بانی پی ٹی آئی اس کیس میں ملوث ہیں۔ انھیں شواہد کی بنیاد پر شفاف ٹرائل کے ذریعے 14سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے ۔ بانی پی ٹی آئی نے ریاست مدینہ کے بیانیے کا سہارا لیا۔ ان لو گوں نے حساب دینے کے بجائے مذہب کارڈ کا استعمال اور اسلامی ٹچ دینے کی کوشش کی ۔ لیکن قوم نے ان کا بیانیہ مسترد کر دیا ۔ جو اربوں روپے حکومت پاکستان کو ملنے تھے وہ جرمانے کی مد میں جمع کرائے گئے۔ دامن صاف تھا تو پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیوں بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ثابت ہو چکا کہ بند لفافے کی کابینہ سے منظوری لی گئی۔ جن وزراء نے اس وقت لفافے سے متعلق سوال اٹھایا انہیں نظر انداز کیا گیا، بند لفافے کی منظوری کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈ کا گھپلا کیا گیا، یہ لوگ عدالت میں اپنے دفاع میں کچھ ثابت نہ کر سکے۔

اہم خبریں سے مزید