اسلام آباد (ساجد چوہدری )صدر مملکت نے ڈاکٹر محمد اکمل کو چیئرمین پاکستان سائنس فاؤنڈیشن (ایم پی ون سکیل) لگادیا ہے پینل میں پہلے نمبر والے امیدوار کی فوتگی کے باعث دوسرے نمبر کے امیدوار کی منظوری دی گئی، وزیراعظم نے صدر مملکت کو سائنس فاؤنڈیشن کے ایکٹ کے تحت ڈاکٹر محمد اکمل کو چیئرمین پی ایس ایف تعیناتی کی ایڈوائز بھجوائی تھی جس کی صدر مملکت نے منظوری دیدی ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذرائع کے مطابق تقریباً ایک سال قبل وفاقی کابینہ کو چیئرمین سائنس فاؤنڈیشن کی تعیناتی کی منظوری کیلئے وزارت نے تین امیدواروں پر مشتمل پینل بھجوایا تھا اور جنوری میں پینل کے پہلے نمبر کے امیدوار پروفیسر ڈاکٹر فیاض الحسن ساہی کا انتقال ہو گیا تھا اور پھر دوسرے نمبر والے امیدوار کی ایک لمبے عرصے کے بعد بطور چیئرمین تقرری کی منظوری دیدی گئی ہے، ذرائع کے مطابق چیئرمین سائنس فاؤنڈیشن کی تین سال کیلئے ایم پی ون سکیل میں تعیناتی کنٹریکٹ پر ہو گی ۔