• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بار کونسل نے انسداد دہشت گردی قانون میں ترمیم مسترد کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ بار کونسل نے انسداد دہشت گردی ایکٹ میں حالیہ ترامیم کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔ سندھ بار کونسل کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ میں حالیہ ترمیم کی شق 11EEE کے تحت کسی بھی مشتبہ شخص کو قانون نافذ کرنے والے ادارے تین ماہ تک حراست میں رکھنے کے مجاز بن جائیں گے جو آئین کے آرٹیکلز 4اور 10A کی صریح خلاف ورزی ہے۔
اہم خبریں سے مزید