• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب راولپنڈی، بی 4 یو کیس کے 17 ہزار 500 متاثرین کو ادائیگیاں شروع

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب ) راولپنڈی کے حکام نے’’ بی4یو کیس‘‘ کے17ہزار500متاثرین کو ادائیگیاں شروع کردی ہیں جبکہ چیئرمین نیب، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ متاثرین کو اپنی رقم وصول کرنے کیلئے نیب دفاتر آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ رقم ان کے بینک اکاؤنٹس میں براہ راست منتقل کر دی جائے گی،نیب کے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز بی4 یو فراڈ کیس کے متاثرین میں وصول شدہ رقوم کے چیکوں کی تقسیم کے حوالے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس کی صدارت چیئرمین نیب، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد نے کی،اعلامیہ کے مطابق بی فار یو فراڈ کیس ملک کے سب سے بڑے مالیاتی فراڈوں میں سے ایک ہے، جسے سیف الرحمان اور اس کے ساتھیوں نے شیل کمپنیوں کے ذریعے آن لائن پونزی اسکیم کے طور پر چلایا، اس اسکیم کے تحت عوام سے 7 فیصد ماہانہ منافع کے وعدے کے تحت اربوں روپے جمع کیے گئے۔
اہم خبریں سے مزید