• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی پولیس کے ناروا سوالات سیاحت کے لئے آئی ہالینڈ کی مشہور بائیک رائیڈر پریشان ہوگئیں

پشاور( نیوز ڈیسک)پولیس کے ناروا سوالات نے پاکستان کی سیر پر آئی ہالینڈ کی مشہور بائیک رائیڈر کو پریشان کردیا۔پاکستان کے بالائی علاقوں کی سیاحت پر آئی ہالینڈ کی مشہور بائیک رائیڈر نورالی پولیس کے عجیب و غریب رویے اور سوالات سے پریشان ہوگئیں۔خاتون رائیڈر کو پہلے ایک مقام پر پولیس والوں نے روکا، دستاویزات چیک کیے پھر 2 اہلکاروں کو ان کے ساتھ بھیج دیا، وہ اہلکار انہیں گھماتے پھراتے رہے اور ایک سے دوسری اور دوسری سے تیسری پولیس ٹیم کے حوالے کرتے رہے۔نورالی سے مجموعی طور پر 6 الگ الگ پولیس ٹیموں نے انویسٹی گیشن کی، تحقیقات کے دوران ان سے نام پوچھا گیا، عمر پوچھی گئی، دستاویزات چیک کیے گئے۔
اہم خبریں سے مزید