• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے سینٹرلائزڈ انوسٹی گیشن سیل سے تفتیشی کارکردگی میں اضافہ

کراچی(مطلوب حسین / اسٹاف رپورٹر) ضلع وسطی میں بنائے گئے پہلے سینٹرلائزڈ انوسٹی گیشن سیل ( سی آئی سی ) کے قیام سے شعبہ تفتیش کی کارکردگی میں غیر معمولی اضافہ واقع ہوا ہے،رواں سال ساڑھے 7ماہ میں رجسٹرڈ مقدمات میں سے80 فیصد حل کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی کے لیاقت آباد پولیس کمپلیکس میں بنائے گئے سی آئی سی میں لیاقت آباد ڈویژن کے سات تھانہ جات کے تفتیشی افسران کو ایک چھت تلے جمع کیا گیا ہے۔سی آئی سی سیل میں IT لیب، انٹیرروگیشن رومز، کمرہ گواہان، لاک اپ، خواتین پولیس عملہ ودیگر مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید