اسلام آباد ( رانا غلام قادر)اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیش گو ئی کی ہے کہ ربیع الاول 1447ہجری کا نیا چاند 23اگست 2025کو صبح11:06بجے(پاکستان معیاری وقت) پیدا ہونے کی توقع ہے۔24اگست 2025کو غروبِ آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان وقت کا دورانیہ تقریباً 45 منٹ ہوگا۔