• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کراچی میں ہنگامی حالت کا نفاذ کرے، کراچی چیمبر آف کامرس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد جاوید بلوانی اور بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا نے شہر میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والے سنگین بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت فوری طور پر کراچی میں ہنگامی حالت کا نفاذ کرے ، بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی کو مؤخر کیا جائے، ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ موسلا دھار بارشوں نے کراچی بھر میں تباہی مچا دی ہے، شہر کے ہر کونے کو مفلوج کر دیا ہے اور شہریوں کو ناقابلِ برداشت مشکلات میں ڈال دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کا انجن ہونے، قومی خزانے میں سب سے بڑا حصہ ڈالنے اور پورے ملک کو سہارا دینے کے باوجود کراچی کو مسلسل نظرانداز کیا جاتا ہے اور امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ شہر کے بوسیدہ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے انتہائی قلیل سرمایہ لگایا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید