اسلام آباد(نیوزرپورٹر)روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے)کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 10.7ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ا سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2020سے لے کر جولائی 2025کے اختتام تک سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات زر کا مجموعی حجم 10.748ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔جولائی میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے 185ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔