کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی سمیت ملک بھر میں موسمی خرابی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے فلائٹ اپریشن جمعرات کو بھی شدید متاثر رہا ملک بھر کی 9 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 111 میں تاخیر ہوئی۔ لاہور ایئرپورٹ کی 26 پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ 1 سے 17 گھنٹے تک رہا جبکہ اسلام اباد ایئرپورٹ کی 20 پروازوں میں 1 سے 14 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ کراچی اسلام اباد کی 9 کراچی لاہور کی 8 اور کراچی ایئرپورٹ کی 23 پروازوں میں تاخیر رپورٹ ہوئی۔ اسکردو 7، ملتان 3، سیالکوٹ 6 کوئٹہ گلگت 2، 2 جبکہ پشاور کی 5 پروازوں میں تاخیر رپورٹ ہوئی ہے۔