• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی صارفین کیلئے ستمبر کے بلوں میں فی یونٹ 1.69 روپے ریلیف

اسلام آباد (اسرار خان) بجلی صارفین کیلئے ستمبر کے بلوں میں فی یونٹ 1.69 روپے ریلیف کا امکان ہے۔ جولائی میں 14,123 گیگا واٹ گھنٹے بجلی پیدا، اوسط لاگت 7.78 روپے فی یونٹ رہی۔ پیداوار میں ہائیڈرو پاور کا 40 فیصد سے زائد حصہ، آر ایل این جی اور کوئلہ دوسرے بڑے ذرائع، ایٹمی توانائی سب سے سستی، آر ایف او سب سے مہنگا ذریعہ بجلی رہا۔ ڈیزل کا استعمال نہیں کیاگیا۔ سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کی ہے کہ جولائی 2025 میں کم ایندھن لاگت کی بنیاد پر صارفین کو ستمبر کے بلوں میں فی یونٹ 1.691 روپے کی واپسی کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید