• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت مذہبی امور کا عشرہ رحمت للعالمینﷺ قومی و صوبائی سطح پر منانے کا اعلان

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نےکہا ہے کہ عشرہ رحمت للعالمینﷺ یکم تا 12ربیع الاوّل قومی و صوبائی سطح پر عقیدت و احترام اور شایان طریقے سے منایا جائے گا،قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قرار دادوں کی روشنی میں ملک گیر سطح پر سیرت محافل کا انعقاد کیا جائے گا                                            ،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بتایا کہ اسلام آباد میں بین الاقوامی سیرت النبیﷺ کانفرنس ہوگی، وزارت ِ مذہبی امور اس سال 50 ویں بین الاقوامی سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے، 1500 ویں سالِ ولادت کے تناظر میں صوبائی اور مقامی حکومتیں خصوصی محافل کے ذریعے نوجوان نسل کو سیرتِ نبوی ﷺ پر آگہی دیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو بین الصوبائی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اہم خبریں سے مزید