کراچی (ٹی وی رپورٹ )جیو کے پروگرام ’’ کیپٹل ٹاک‘‘ میں سینیٹر فیصل واوڈا نے پاکستان کی ترقی اور بقاء کے لیے نئے صوبے بنانے کی تجویز دی، فیصل واوڈا کی نئے صوبے بنانے کی تجویز سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ایڈووکیٹ شفقت حسین اعوان نے اتفاق کرتے ہوئے کہا 2013 میں پنجاب اسمبلی نے نئے صوبوں کے حق میں قرار داد منظور کی تھی پنجاب سے نئے صوبوں بنانے کا عمل شروع کیا جاسکتا ہے جبکہ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے نئے صوبے بنانے کی تجویز کی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی اکثریت نئے صوبے نہیں چاہتی اور سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں کے لیے کبھی قرار داد پاس نہیں کی اور نہ ہی کسی نے اس حوالے سےبات کی ہے۔میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اچکزئی کو نامزد کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ عمران خان کو اپنی پارٹی پر اعتماد ہی نہیں ہے۔