• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کس گریڈ کے کتنے ملازم ریگولر؟ وزارت خزانہ نے ڈیٹا مانگ لیا

اسلام آباد(رانا غلام قادر )کس گریڈ کے کتنے ملازم ریگو لر  ؟ خورشید شاہ اور مندوخیل کمیٹیز  نے کس گریڈ کے کتنے ملازمین کو ریگولر کیا،وزارت خزانہ نے خورشید شاہ کمیٹی اور مندوخیل کمیٹی کی جانب سے سر کاری ملازمین کو ریگولر ائز کرنے کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سپیشل سیکرٹری فنا نس ڈویژن نشیتہ مریم محسن نے ایک سر کلر تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں ملازمین کے حقوق کےتحفظ کا بل 2024پیش کیاگیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید