• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیداواری لاگت میں کمی، برآمدات اضافے، بیمار صنعتی یونٹوں کی بحالی کیلئے صنعتی پالیسی کا مسودہ تیار

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)پاکستان میں پیداواری لاگت میں کمی ، توانائی کو سستا کرنے اور برآمدات میں اضافے کے لیے پانچ سالہ پلان ، بیمار صنعتی یونٹوں کی بحالی اور اکنامک زون کو ون ونڈو سہولیات کی فراہمی کے لیے صنعتی پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کی قومی صنعتی پالیسی پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اجلا س میں ہارون اختر خان نے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، ایف بی آر کے چیئرمین اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر کے ساتھ قومی صنعتی پالیسی کے خدوخال پر غور کیا۔اجلاس میں توانائی کی لاگت کم کرنے، گرین انرجی کے فروغ، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے نظام کو اپ گریڈ کرنے اور صنعتی شعبے کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید