• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسران کی عبوری سنیارٹی لسٹ جاری

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسران (ایڈیشنل آئی جیز) کی عبوری سنیارٹی لسٹ جاری کی گئی ہے اور کہا ہے کہ کسی افسر کو  اعتراض ہو تو  دستاویزی شواہد کے ساتھ 14 روز میں  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے رجوع کرے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 افسران کی عبوری سنیارٹی لسٹ کا سرکلر جاری کر دیا ہے۔ سرکلر کے مطابق جاری کردہ فہرست 53 افسران پر مشتمل ہے، عبوری سنیارٹی لسٹ میں ایڈیشنل آئی جی انعام غنی کو سب سے سینئر قرار دیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل آئی جی محمد جعفر فہرست میں آخری نمبر پر موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید