• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد؛ غیرت کے نام پر ایک اور دوشیزہ کو قتل کر دیا گیا

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)اسلام آباد؛ غیرت کے نام پر ایک اور دوشیزہ کو قتل کر دیا گیا،مقتولہ غیر مسلم سے پسند کی شادی پر بضد تھی، بھائی گولی مارکر فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں بھائی نے غیر مسلم سے پسند کی شادی کی خواہاں جواں سال بہن کو گولی ماری کر قتل کر دیا، ملزم عادل حسین فرار ہو گیا ۔ مقتولہ علیشہ سرفراز اپنی پسند سے شادی کرنا چاہتی تھی، 20 روز قبل اپنے محبوب کے ہمراہ گھر سے بھاگ گئی تھی مقتولہ کی والدہ بھی ساتھ تھیں، پسند کی شادی کی یقین دہانی پر ماں بیٹی گھر واپس آئی تھیں ۔

اہم خبریں سے مزید