• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی نے سول افسران کی دہری شہریت پر پابندی کا بل موخر کر دیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نےسول افسران کی دہری شہریت پر پابندی کا بل موخر کردیا ۔  ملک ابرار کی زیرصدارت اجلاس ، ارکان کی   بجلی کمپنیوں  کی ناقص کا کردگی پر تنقید ،نیپرا حکام   کی  ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ ، نور عالم خان نے مؤقف اپنایا کہ سول سروسز میں دہری شہریت رکھنے والے بہت سے افسران ہیں۔ بیوروکریسی نے بل کے جواب میں ایک مذاق کیا ،کن پارلیمنٹ دہری شہریت نہیں رکھ سکتا، بیوروکریٹ کیسے رکھ سکتا ہے؟چیئرمین کمیٹی نے بھی اس بل کی مخالفت کی، اجلاس میں کمیٹی کے ارکان نے بجلی کمپنیوں کی ناقص کا کردگی پرتنقید کی،نیپرا حکام نے ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی ۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئر مین ملک ابرار احمد کی زیرصدارت ہوا۔قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ میں نور عالم خان کی جانب سے پیش کردہ سول سرونٹس ترمیمی بل پر بھی غور کیا گیا،خصوصی سیکریٹری نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس حوالے سے ایک فیصلہ دیا تھا،پاکستان نے 22 ممالک کے ساتھ دوہری شہریت کے معاہدے کئے ہیں۔پاکستان میں سول سرونٹ بننے کے لئے پاکستانی نیشنل ہونا ضروری ہے۔
اہم خبریں سے مزید