• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سیلابی صورتحال، وزیرِ اعظم کا سیاسی قائدین سے رابطہ

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں مون سون کی شدید بارشوں و سیلابی صورتحال کے حوالے سے سیاسی قائدین سے رابطہ کیا ہے۔وزیرِ اعظم نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کیا،وزیرِ اعظم نےجنوبی سندھ بالخصوص کراچی میں موسلادھار بارش، شہری سیلاب اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، وزیرِ اعظم نےوفاقی حکومت کی جانب سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے حکومت سندھ کی ہر قسم کی معاونت کی پیشکش کی، وزیرِ اعظم نے چیئر مین این ڈی ایم اے کو سندھ حکومت سے مکمل رابطے میں رہنے، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے اور لوگوں کو ممکنہ خطرات کی پیشگی آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
اہم خبریں سے مزید