• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل سے مزید بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )محکمہ موسمیات نے ملک میں (کل) ہفتہ سےبدھ (2تا27 اگست) کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی، محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اگست سے مون سون ہوائیں شدت سے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی یہ مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے داخل ہوں گی، بعض مقامات پر موسلا دھار بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی اور عوام کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 23 سے27 اگست کے دوران راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، سرگودھا ، خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈی جی خان اور ملتان میں بارش کا امکان ہے۔

اہم خبریں سے مزید