• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشیں، عوام کی تکلیف کا احساس، سندھ حکومت معذرت خواہ، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عوام کو تکلیف پہنچنے کا ہمیں احساس ہے ، اس پر سندھ حکومت معذرت خواہ ہے، ایم کیو ایم میں چند لوگ صرف اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لئے بیانات دیتے ہیں ، بارشوں کے دوران کے الیکٹرک کی سب سے زیادہ نااہلی سامنے آئی۔ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ 70فیصد ریونیو دینے والے اس شہر پر توجہ دے، کیونکہ پاکستان کی سب سے بہتر صحت کی سہولتیں بھی کراچی میں ہی ہیں، بارش وقفے وقفے سے ہوتی تو اتنے مسائل پیدا نہ ہوتے۔کراچی میں زیادہ تر اموات کرنٹ لگنے سے ہوئیں مگر کچھ میڈیا ہاؤسز نے منظم منصوبہ بندی کے تحت حکومت کے خلاف مہم چلائی۔جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ جون سے موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں ملک کے مختلف حصوں میں جانی نقصان ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید