• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ڈاکٹر پر ہراسگی الزام ثابت؛ 10 لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسگی (فوسپاہ) نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبیلی ٹیشن میڈیسن (NIRM) اسلام آباد کے ایک سینئر ڈاکٹر پر کام کی جگہ پر ہراسگی اور صنفی امتیاز ثابت ہونے پر10لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔خاتون محتسب نے اپنے فیصلے میں ہدایت دی ہے کہ ڈاکٹر کو ایسی جگہ لگائیں جہاں انتظامی اختیارات نہ ہوں ۔وفاقی محتسب نے شکایت کی جانچ، گواہوں کے بیانات اور دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا کہ ڈاکٹر مظہر حسین (ڈائریکٹر ٹیکنیکل، این آئی آر ایم) نے ایسے رویے اختیار کیے جو ہراسگی میں شمار ہوتے ہیں۔ ان میں شکایت کنندہ کی منظور شدہ چھٹیوں میں رکاوٹ ڈالنا، کارکردگی پوائنٹس (KPI) میں بلاوجہ کٹوتی کرنا اور انتقامی کارروائیاں شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید