اسلام آباد(جنگ رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار 63 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلی ہیں ،گذشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے اور ریکارڈدیکھنے کے بعد عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد ازاںمبلغ ایک ایک لاکھ روپے کے مالیتی مچلکوں کے عوض تمام ملزمان کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کردیا ۔